بجٹ میں سیلز ٹیکس بڑھایا تو تاجر و صنعتکار شدید احتجاج کرینگے‘ ذوالفقار علی نصوحہ

بجٹ میں سیلز ٹیکس بڑھایا تو تاجر و صنعتکار شدید احتجاج کرینگے‘ ذوالفقار علی ...

ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ)اگروفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کو مزید بڑھایا گیا تو تاجر و صنعتکار شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس کا اظہار ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی نصوحہ نے چیمبرکی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکسیشن کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

انہوں نے برآمدی شعبہ پر زیرو ریٹڈسیلز ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پا نچ برآمدی صنعتیں ٹیکسٹائل ، سپورٹس گڈز ، لیدر ، سرجیکل اور قالین بافی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس ، کسٹم ریبیٹ اور ڈیوٹی ڈرا بیک کلیم کی فوری ادائیگی نہ ہونے پر بحران کا شکار ہو چکی اور کاروباری تنظیموں کو خدشہ ہے کہ اگلے بجٹ میں بجلی کے بلوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ کے خاتمے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ سے حالات سنگین تر ہو سکتے ہیں جسکے ملکی برآمدات پر نہایت برے اثرات مرتب ہوں گے ملک کے تمام چیمبر ز اور صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز ان خیالات پر ہم خیال اوریک زبان ہیں۔

ذوالفقار علی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...