ملتان ‘ خانیوال میں گیسٹرو کے 199 مریض داخل ‘ 71 طبی امداد کے بعد ڈسچارج

ملتان ‘ خانیوال میں گیسٹرو کے 199 مریض داخل ‘ 71 طبی امداد کے بعد ڈسچارج

ملتان ‘خانیوال ( وقائع نگار ‘نمائندہ پاکستان ) گیسٹرو کے 199 مریض کی مختلف سرکاری ہسپتالوں میں آمد ۔ تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

گزشتہ روز مذکورہ مرض میں مبتلا 164 مریضوں کو ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ‘ جبکہ 71 مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا ۔ نشتر ہسپتال میں 101 چلڈرن کمپلیکس میں 42 ‘ سول ہسپتال میں 3 ‘ فاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں 2 جبکہ شہباز شریف جنرل ہسپتال میں 16 مریض لائے گئے ۔ دریں اثناء گیسٹرو میں مبتلا35افراد طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لائے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں متاثرہ افراد میں سویرا، رضوان ،مجاہد، سیف اللہ ،بلقیس، ناہید، نسرین ،نبیلہ ،یاسر ودیگر شامل ہیں ۔

گیسٹرو

مزید : ملتان صفحہ آخر