پنجاب ٹیچرز یونین کے پنجاب اسمبلی کے وفد نے اسلام آباد احتجاجی مظاہرے میں شرکت کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس ‘ ایپکا کے قافلے روانہ

پنجاب ٹیچرز یونین کے پنجاب اسمبلی کے وفد نے اسلام آباد احتجاجی مظاہرے میں ...

ملتان ‘کوٹ ادو ‘ خیر پور سادات ‘ ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان (سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) پنجاب ٹیچرز یونین اور اتحادی تنظیموں کے اجلاس میں 3 جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا لائحہ عمل‘ اسلام آباد (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ ‘ ایپکا ملازمین احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر اﷲ بخش قیصر کی زیر صدارت پنجاب ٹیچرز یونین کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس جس میں تین جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا لائحہ عمل طے کیا گیا ‘ اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے دھرنا روکنے کیلئے پیدا کی جانیوالی رکاوٹوں کو زیر بحث لایا گیا ۔ اجلاس کا کہنا تھا کہ حکومت جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرے اساتذہ قائدین ہر حال میں تین جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے ۔ اس موقع پر رائے غلام مصطفی ‘ملک عبدالطیف ‘ اشفاق نسیم صدر یونائیٹڈ ٹیچرز یونین ‘ چوہدری نذیر احمد گوندل ‘ انیس اختر ‘ رؤف پیرزادہ ‘ وحید مراد ‘ اﷲ رکھا گجر ‘ تاج حیدر ‘ منیر سندھو ‘ منیر شنو اور دیگر اساتذہ رہنما بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء حافظ غلام محی الدین صدر مرکزی پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ‘ امتیاز احمد عباسی چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ‘ ملک سجاد اختر اعوان سینئر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ‘ کاشف شہزاد چوہدری جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب و پریس سیکرٹری متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان ‘ بشیر احمد ‘ ملک افضل ‘ شفیق کمبوہ ‘ حبیب احمد بودلہ ‘ حامد علی شاہ ‘ چوہدری محمد خالد ‘ حاجی مشتاق ہرل ‘ یعقوب سکھانی ‘ میاں طارق سلطان ‘ بشیر کنویرا ‘ میاں اخلاق فرید ‘ قمر منیر مرالی اور انور چھینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 3ج ون بروز جمعتہ المبارک 11 بجے دن نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے زیر انتظام ہونیوالے احتجاجی مظاہرہ میں پنجاب ٹیچرز یونین بھرپور شرکت کریگی ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین ضلع مظفرگڑھ کا اجلاس زیر صدارت میاں طارق سلطان گورایا ضلعی صدر ہوا اور اجلاس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران اور تحصیلی صدور جس میں اشفاق حسین خان چانڈیہ، ملک محمد ظفر اقبال بوسن، غلام مصطفےٰ جکھڑ، اعجاز احمد امنبڑیند، محمد سہیل خان ، محمد اعظم خان گورمانی، غلام محمد خان گورمانی، خلیل خان، نصر اﷲ میو، سید فیاض حسین شاہ، نیر عباس ، اﷲ بخش ملانہ، رفیق خان گورمانی، چوہدری محمد اکرم، مرید حسین ذکی، الطاف کنوں ، چوہدری عبدالرؤف اور محمد علی ثاقب نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3 جون 2016ء بروز جمعتہ المبارک بوقت 11:00 بجے دن نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے متحدہ محاذ اساتذہ کے زیر اہتمام ہونے والے اجتجاجی مظاہرے میں مظفرگڑھ سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے سینکڑوں اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی نجکاری بند کرے او رپے سکیلوں کی اپ گریڈیشن کر کے پنجاب کے اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم کرے۔ خیر پور سادات سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلعی راہنما ایپکا مظفر گڑھ فضل شاکر اور ظفر سومرو نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ہم دو وقت کی عزت کی روٹی کا حصول چاہتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے مطابق ہمارے مطا لبات تسلیم نہ کیئے تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے انہوں نے وزیر اعظم کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی بعد ازاں وہ سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ قافلے کی شکل میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ایپکا اپنے مطالبات کے حق میں دو اور تین جون کو اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ اور احتجاجی مظاہر ے کرینگے ۔ایپکا مرکزی صدر محمد اسلم خان صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی کال پر آج شام جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے ایپکا اہلکاروں کے قافلے اسلام آباد روانہ ہونگے ۔ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان سے ایپکا اہلکاروں کا قابلہ آج شام پانچ بجے ایپکا کے صوبائی سینئر نائب صدر مقصود خان جلبانی ،ڈویثرنل راہنما میاں جاوید اقبال صدیقی ،سرفراز احمد خان کی قیادت میں روانہ ہوگا۔اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر