بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال بڑھ گیا ، غیر اعلانیہ لودشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر

بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال بڑھ گیا ، غیر اعلانیہ لودشیڈنگ سے ...

لاہور ( کامرس رپورٹر )ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔ مرمت کے نام پر بجلی کی بندش ایک بار پھر شروع کر دی گئی ۔بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے کئی علاقوں میں پانی کا بھی بحران ہو گیا ۔گزشتہ روز بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ کر ساڑھے انیس ہزار سے تجاوز کر گئی جس کے باعث شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے سات ہزار کے قریب پہنچ گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں دس جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19540 میگا راٹ جبکہ پیداوار 12120 میگا واٹ رہی طلب ورسد میں 7420 میگا وا ٹ کا فرق رہا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...