اسٹیٹ لائف کی نجکاری کیخلاف دوسر ے روز بھی احتجاج ‘ قلم چھوڑ ہڑتال ‘ مظاہرے ‘ ریلیاں

اسٹیٹ لائف کی نجکاری کیخلاف دوسر ے روز بھی احتجاج ‘ قلم چھوڑ ہڑتال ‘ مظاہرے ...

ملتان ‘ ڈیرہ غازیخان ( پ ر ‘ بیورو رپورٹ ) اسٹیٹ لائف کی نجکاری کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ‘ ورکرز کی قلم چھوڑ ہڑتال ‘ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ اسٹیٹ لائف انشورنس بلڈنگ نواں شہر ملتان میں بھی اسٹیٹ لائف کی نجکاری کیخلاف پورے پاکستان کی طرح ملتان میں(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت دھرنا دیا گیا اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پورے پاکستان میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی ۔ مظاہرین میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیلڈ ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ‘ سی بی اے کے نمائندگان اور ایریا منیجرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے خطاب کیا ۔ آغا سہیل کامران خان سیکرٹری جنرل فیلڈ ورکرز فیڈریشن آف پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیواؤں اور یتیموں کا مال ہضم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ حسنین منظور سیکرٹری جنرل ایریا منیجر نے کہا کہ اسٹیٹ لائف جیسے منافع بخش ادارے کی بلاجواز نجکاری کو نامنظور کرتے ہیں ۔ چوہدری اکرام سی بی اے فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ ‘ چوہدری محمد اکرم ‘ سید ذیشان علی ‘ فرخ ذیشان ‘ ملک فیصل حسن ‘ شمس دین ‘ محمد انور عاصم جنرل ‘ راجہ اعظم ‘ رانا جہانگیر جمال ‘ رانا جواد ‘ حسنین نقوی ‘ آغا احمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابتدائی طور پر ہم قلم چھوڑ ہڑتال کر رہے ہیں ‘ اگر صدارتی آرڈیننس کو واپس نہ لیا گیا تو لاکھوں فیلڈ ورکرز اسلام آباد اسمبلی ہال کا گھیراؤ کرینگے ۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان اسٹیٹ لائف کے زونل آفس میں عہدیداران اور فیلڈ ورکرز سٹاف نے اسٹیٹ لائف کی نجکاری کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی اور آفس سے جام پور روڈ تک ا حتجاجی ریلی نکالی ،گو نواز گو اور حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ ریلی کے دوران ایک ورکر شدید گرمی کے باعث بے ہو ش ہو گیا جسے ریلی کے شرکاء نے فوری طور پر آفس بھجوایا جہاں پر اس کی طبی امدا دکی گئی احتجاجی ریلی سے ملک غلام یٰسین مرکزی جنرل سیکرٹری ،غلام شبیر کھوکھر ڈویژنل صدر ورکرز ایسوسی ایشن ،چوہدری حنیف گجر ایر یا منیجر ایسوسی ایشن ،غلام اکبر بھٹی اسسٹنٹ سیکرٹری سٹاف یونین آف پاکستان ،غلام فریدرخشانی جنرل سیکرٹری ایف ڈبلیو اے ،رانا محمد ساجد جنرل سیکرٹری سٹاف ورکرز یونین ،شیخ محمد اعظم و دیگر کا کہنا تھا کہ وہ نواز حکومت کو یتیموں ،بیواؤں اور غریبوں کا پیسہ ہڑپ نہیں کر نے دیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر