چکوال،جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

چکوال،جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جعلی چیک دینے والے ایک شخص کیخلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ صغیر احمد ولد محمد برادر ساکن ڈھوک گجر داخلی آڑہ حال محلہ سرگوجرہ غربی نے درخواست دی کہ ملزم سید غلام رضا شاہ ولد عارف حسین شاہ سکنہ آڑہ نے کاروبار کے سلسلہ میں رقم مبلغ9لاکھ پچاس ہزار روے کا کوئلہ ادھار لیا اور رقم کے عوض ایک عدد چیک دیا جوکیش کرانے کیلئے بینک بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔ اے ایس آئی اختر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر