چکوال،اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا شخص گرفتار

چکوال،اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا شخص گرفتار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ فم کسر تھانہ ڈھڈیال میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایس آئی شاہد بلال نے مخبر کی اطلاع پر قتل کے اشتہاری مجرم محمد ریاض ولد غلام محمد کو گرفتار کرنے کیلئے قصبہ فم کسر میں ماموں سعید ولد محمد خان کے گھر پر چھاپہ مارا جس نے مجرم اشتہاری ریاض کو پناہ دے رکھی تھی پولیس پارٹی کو دیکھ کر ماموں سعید نے ریاض کو فرار کر ادیا۔ اے ایس آئی شاہد بلال نے ماموں سعید محمد کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر