نادہندگان سے وصولیوں کیلئے افسران کا دباؤ ‘ پٹواری شدید ڈپریشن میں دم توڑ گیا

نادہندگان سے وصولیوں کیلئے افسران کا دباؤ ‘ پٹواری شدید ڈپریشن میں دم توڑ ...

میرہزارخان(نمائندہ پاکستان) آفیسران محکمہ مال کی بلاوجہ سختیون نے پٹواری کی جان لے لی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آفیسران محکمہ مال نے پٹواریوں کوایک میٹنگ کے دوران انتہائی سختی سے ہدایات جاری کیں کہ اگر وصولیاں نہ کی گئیں تو پٹواریون کو جیب سے ادائیگیاں کرنا ہوں اس کے علاوہ انکوائریا(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ں لاہور بھگتنا ہونگی جس پر پٹواریوں نے رات بھر نادہندگان کی لسٹیں تیار کرنا شروع کی اسی طرح پٹواری حاجی اشتیاق لغاری بھی رات بھر ڈپریشن کا شکار رہا اور اچانک رات کو انکی طبعیت خراب ہوگئی اور دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اس موقع پر انہون نے محکمہ مال کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اسکے بیتے کو فوری طور پر محکمہ مال میں ملازمت دی جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر