ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( وقائع نگار ) ینگ نرسز ایسوسی ایشن ملتان نے مطالبات کے حق میں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

گزشتہ روز منگل کو بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ‘ احتجاجی مظاہرہ نشتر میں کیا گیا ‘ مظاہرہے میں شریک نرسوں نے کہا کہ رسک الاؤنس دیا جائے ‘ سروس سٹرکچر کا اعلان کیا جائے ‘ سٹڈی الاؤنس بھی ملنا چاہیے ‘ نرسوں کو رہائش کی سہولت دینی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشتر ہسپتال سے 12 نرسوں کا تبادلہ جو لاہور کیا گیا وہ احکامات واپس لیے جائیں ۔ احتجاجی مظاہرے میں نرسوں نے شدید نعرے بازی کی ‘ بینرز اور پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے ۔ احتجاجی مظاہرے میں نرسوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات حکومت کو تسلیم کر نے چاہیے ۔6 نرسوں جن میں رخسانہ ابراہیم ‘ سمیرا حسن ‘ رخسانہ پروین ‘ مہناز کوثر ‘ نزہیت اور شہزانہ کو تبادلے کے بعد معطل کیا گیا تھا ‘ انکو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔

ینگ نرسز

مزید : ملتان صفحہ آخر