نشتر ہسپتال کی سابق نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کیخلاف انکوائری دوسرے روز بھی جاری

نشتر ہسپتال کی سابق نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کیخلاف انکوائری دوسرے روز بھی جاری

ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کی سابق نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید پر نرسوں کی جانب سے مختلف الزامات پر دوسرے روز بھی انکوائری کمیٹی نے اپنی انکوائری جاری رکھی انکوائری کمیٹی کی دورکنی ٹیم نے مذکورہ الزامات کی روشنی میں گذشتہ روز منگل کو نشتر(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ہسپتال میں مختلف ریکارڈ کی چھان بین کی مختلف زرائع سے خفیہ طور پر بھی معلومات حاصل کی گئی جبکہ مذکورہ کمیٹی اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کرکے رپورٹ صوبائی افسران صحت کو بھجوائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر