تجاوزات اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کیخلاف کارروائی‘ 5 دکانیں سیل

تجاوزات اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کیخلاف کارروائی‘ 5 دکانیں سیل

ملتان (خبر نگار) شیر شاہ ٹاؤن اور شاہ رکن عالم ٹاؤن نے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان قبضہ میں لینے کے علاوہ 5 دکانیں سیل کردیں تفصیل کیمطابق شیر شاہ ٹاؤن نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

قبضے میں لینے کے ساتھ 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ٹی ایم او اقبال خان کی ہدایت پر لینڈ آفیسر خالدخان کی سربراہی میں ٹیم نے صبح کے اوقات حسن پروانہ روڈ ، پرانا شجاعباد روڈ، ڈیرہ اڈا، ابدالی روڈ اور ترین روڈ پر کارروائی کی قید رات کے اوقات بھی ابدالی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا ۔ دریں اثناء شاہ رکن عالم ٹاون نے مختلف علاقوں میں بغیر نقشہ منظوری غیر قانونی کمرشل تعمیرات کیخلاف کاروائی کرکے 2سی این جی اسٹیشن ایک میرج ہال اور ایک فرنیچر سمیت 5دوکانیں سیل کردی ہیں ، ٹاؤن آفیسر پلاننگ اینڈ کوارڈنیشن سلیم محمود چوہدری کی سربراہی میں ٹیم نے گذشتہ روز معصوم شاہ روڈ اور مچھلی مارکیٹ میں بغیر اجازت تعمیرت کئے جانے والے دو سی این جی اسٹیشنوں سمیت معصوم شاہ روڈ پر میرج ہال اور فرنیچر مارکیٹ کو سیل کردیا ہے جبکہ خوشحال کالونی روڈ پر بھی بغیر نقشہ منظوری تعمیر کی جانیوالی 5دکانوں کو سیل کرکے رپورٹ ٹی ایم او شاہ رکن عالم ٹاون کو بھیجا دی ہے۔

ٹاؤنز کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر