مصطفی کمال پارٹی کو فعال کرنے کیلئے جلد پاکستان بھر کے دورے کرینگے، راجہ ریاض احمد

مصطفی کمال پارٹی کو فعال کرنے کیلئے جلد پاکستان بھر کے دورے کرینگے، راجہ ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاک سر زمین اسلام آباد کے چیف آرگنائزر راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال جلد پاکستان بھر کے دورے کریں گے اور پورے ملک میں پارٹی کو فعال کریں گے اور تنظیم سازی کی مہم چلائیں گے ،انہوں نے کہا پاک سر زمین پارٹی صرف کراچی کی پارٹی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی پارٹی ہے اور جلد یہ بڑی قومی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی،راجہ ریاض احمد نے مزید کہا کہ ہمارے پارٹی میں شامل لوگ کرپشن سے پاک ہیں اور ہم پاکستان میں صاف ستھری سیاست کو فروغ دیں گے۔پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہر کارکن کو عزت دی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر