پیپلز پارٹی کا ضلعی ورکرز کنونشن کل رحیم یار خان میں ہوگا‘ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہونگے

پیپلز پارٹی کا ضلعی ورکرز کنونشن کل رحیم یار خان میں ہوگا‘ سابق وزیر اعظم ...

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کا ضلعی ورکرز کنونشن کل 2جون کو بشیر مال رحیم یارخان میں سہ پہر ساڑھے 4بجے(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

منعقد ہو گا جس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی‘ سابق گورنر پنجاب مخدوم سیدا حمد محمود‘ چوہدری شوکت بسرا‘ محمود حیا ت خان ٹوچی‘ نوازش علی پیر زادہ‘ عبدالقادر شاہین ‘خواجہ رضوان عالم شرکت کر رہے ہیں پیپلزپارٹی کے ایم این اے مخدوم مصطفی محمود‘ ایم پی اے مخدوم مرتضیٰ محمود ‘ مخدوم علی محمود‘ سابق ڈویژنل کوارڈی نیٹر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ ‘ سابق ایم پی اے جاوید اکبر ڈھلوں‘سابق ضلعی جنرل سیکرٹری رئیس محمد دین ورند‘ چیف کوارڈی نیٹر مختار احمد جام نے پیپلزپارٹی کے کارکنان ‘سابق عہدیداران ‘محنت کشوں‘کسانوں‘نوجوانوں‘ وکلاء ‘پارٹی ورکرز نومنتخب چےئرمین ‘وائس چےئرمین اور بلدیاتی نمائندگان کو ورکرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر