ملتان پولیس کی کارروائی ، درجنوں اشتہاری ملزم، منشیات فروش گرفتار، اسلحہ برآمد

ملتان پولیس کی کارروائی ، درجنوں اشتہاری ملزم، منشیات فروش گرفتار، اسلحہ ...

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ۔05منشیات فروش،02ناجائز اسلحہ رکھنے،03اشتہاری ملزم کو بھگانے،01تیز رفتاری سے گاڑی چلانے ،04جواء کھیلنے ،02غل غپاڑہ کرنے ،02بغیر اجازت مکانات کرایہ پر دینے اور38اشتہاری (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

ملزمان سمیت57ملزمان گرفتار۔29.5لیٹرشراب،265گرام چرس ،وٹک رقم6000/-روپے،02عدد پسٹل معہ 02گولیاں برآمد۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم شرجیل کے قبضہ سے 265گرام چرس ، پولیس تھانہ کپ نے ملزم محمد اسلم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم نوید کے قبضہ سے 09لیٹر شراب، ملزم آصف کے قبضہ سے 06لیٹر شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم بلال کے قبضہ سے 4.5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم امیر حمزہ کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور معہ 02گولیاں، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد مزمل کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد زبیر کو اشتہاری ملزم کو بھگانے کے جرم میں، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم غلام عباس کو اشتہاری ملزم کو بھگانے کے جرم میں، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم اظہر کو اشتہاری ملزم کو بھگانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم حسن شفیق جس نے انتہائی تیز رفتار موٹر سائیکل چلاتے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان اعجاز ، سجاد ، منیر اور اشر ف کو لڈو جواء کھیلتے وٹک رقم 6000/-روپے کے ساتھ قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد مشتاق جبکہ پو لیس تھانہ سیتل ماڑ ی نے ملزم لیاقت کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے قابو کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم مجید جبکہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم ملک آصف کو قابو کیا جنہوں نے بغیر اجازت اپنے مکانات کرایہ پر دیے ہوے تھے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران107نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں440نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے125موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے 38اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے 05کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ 33ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے 16 اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردہ فہرست سے ہے ۔

اشتہاری گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر