وزیر اعظم کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا‘ نجیب الدین اویسی

وزیر اعظم کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا‘ نجیب ...

نور پور نورنگا(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن نعروں کی بجائے عملی خدمات پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ہواور اب میاں نواز شریف ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کا خواب ضرور پوراہو گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس نجیب الدین اویسی نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحتیابی کے لیے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مخالف قوتیں آج بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں جس کے لیے پوری قوم کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی صحت یابی اور طویل عمر کے لیے عوام کی نیک خواہشات اور دعائیں ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اس موقع پر وائس چیئر مین ں حسان اویسی، فلک شیر مسن،عاشق پیرزادہ، ایاز شاہ، راؤ جمیل، اصغر عباسی، محمدخالد، عبدالستار، جاوید مسن، شاہد شاہ، محمد یٰسین، قاضی فیض، جلیل الرحمٰن شاہ، حفیظ بختیار، محمد غفار ، رانا اسلم و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر