ہائیکورٹ بار ملتان کے رکن کی گرفتاری پر وکلاء کی ہڑتال ‘ خانپور میں گرانٹ نہ ملنے پر عدالتی بائیکاٹ کیا گیا

ہائیکورٹ بار ملتان کے رکن کی گرفتاری پر وکلاء کی ہڑتال ‘ خانپور میں گرانٹ نہ ...

ملتان ‘ میلسی ‘ مظفر گڑھ ‘ خانپور ( خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان ) ہائیکورٹ بار(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

ایسو سی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نے سینئر رکن کی گرفتاری پر ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ گزشتہ روز جام پور بار کے سابق صدر اور سینئر رکن ہائیکورٹ بار غلام عباس راں کی پولیس تھانہ مخدوم رشید اور پولیس تھانہ کشمور کی نفری کے ذریعے گرفتاری پر جنوبی پنجاب کی دیگر بارز کی طرح ملتان بار میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی اور ہائیکورٹ بار نے ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد ہڑتال کی جس پر وکلاء4 عدالتوں میں پیش نہ ہوئے اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی( نمائندہ پاکستان )ملتان کے وکیل ملک غلام عباس راں کو کشمور پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر میلسی بار نے مکمل ہڑتال کی وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے سائلوں کو بھی پریشانی کا سامنا رہا۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق سندھ پولیس کے ہاتھوں ملتان کے وکیل کی گرفتاری کے مقدمے کے اندراج کے خلاف ڈسٹرکٹ بار مظفر گڑھ منگل کے روز فل ڈے ہڑتال کی اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گرمی کی شدت میں اضا فے کے باعث بار ایسوسی ایشن خان پور کے وکلاء نے سارا دن عدالتی کاموں کا بائیکاٹ کیا اور وکلاء نے ہڑتال کی ،وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے اور سائلین واپس لوٹ گئے۔وکلاء کی یہاں تعداد 150ہے جو گرمی کا شکار ہیں ان میں سے چوہدری نعمان نواز ایڈووکیٹ،سید باقر شاہ بخاری،خالد جمیل،ملک محمد اعظم،خلیل احمد،رانا احمد خان،بلال جا وید شفیع،نور محمد نور،جام اکبر ضیاء،اکبر گھانگلہ ودیگر نے اس منصوبہ کی فراہمی کیلئے گرانٹ کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر