پی ٹی آئی کے عوام سے کئے گئے وعدے ایفانہ ہو سکے ، حاجی خانزادہ خان

پی ٹی آئی کے عوام سے کئے گئے وعدے ایفانہ ہو سکے ، حاجی خانزادہ خان

 بخشالی ( نمائندہ پاکستان ) عمران خان کے نچھلی سطح پر احتیارات کی منتقلی اور مقامی حکومتوں کے بھر پور اعانت کے دعوے دھرے کے دھرکے رہ گئے ۔ ان خیالات کا اظہار سنیٹر حاجی خانزادہ خان کے میڈیا کواڈنیٹر فاروق خان نے بخشالی پر یس کلب کے عہدداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ا نھوں نے کہا کہ میں پاکستان اور تبدیلی کے دعوے دار وں سے پوچھتا ہوں کہ مقامی حکومتوں کے فنڈز سے 75%کٹوتی کر کے کون سی تبدیلی لائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خان صا حب کی پارٹی کے اپنے ناظمین اور کونسلر ز خود سراپہ احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔اور اپنے ووٹروں کا سامنا نہیں کر سکتے اگر یہی تبدیلی ہے تو پاکستان کا خدا خافظ ۔ جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں سنیٹر حاجی خانزادہ خان نے گھر گھر بجلی اور گیس پہنچا کر قوم کو ایک روشن پاکستا ن دیا دوسری طرف مردان اور ملحقہ دیہاتی علاقہ جات کو گیس فراہم کرکے عوام کی احساس محرومی ختم کردی۔ لیکن ستم بالائے ستم یہ کہ PTIکی حکومت نے خانزادہ خان کے شروع کردہ منصوبے التوامیں ڈال کر ترقی کی گاڑی کو پٹڑی سے اتاردیا ۔ انھوں نے PTIکی حکومت پر تقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب پسماندگی ، بیروزگاری ، اور دہشت گردی سے متاثرہ اس صوبے کے لیے خان صاحب کے پاس دورہ کرنے کی بھی فر صت نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گز شتہ تین سالوں کے دوران کسی میگا پراجیکٹ کا اعلان نہیں کیا بلکہ خان صاحب کی نظرصرف پنجاب پرہے جس کی بدولت صوبہ خیبر پختون خواہ کے عوام 2013کے الیکشن میں اپنی غلطی پر پشیمان ہے اورعوام ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر