ڈیر ہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

ڈیر ہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) گاؤں بالو نہال میں چورا شریف بلوچ کے گھر میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، موبائل فونز اور لاکھوں روپے کی نقدی پار کرگئے ۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور اشرف بلوچ ولد خدا بخش کے واقع بابو نہال کے گھر میں رات کو نقب لگا کر 4ماشے طلائی زیورات ،اور 1500روپے ، والد کے 1لاکھ 50ہزار روپے ، ٹریکٹر کا غذات ،بھائی اسلم کے 2تولے 5ماسہ طلائی زیورات، 56 تولہ چاندی زیورات ، 1موبائل 2ہزار روپے نقد ،بھائی فضل الرحمن کے 6تولہ 9ماسہ طلائی زیورات چوری کرکے لئے گئے ۔گومل یونیورسٹی پولیس نے اشرف بلوچ کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ 457-380ppc کے تحت ممتاز ولد حقنواز سمیت دیگر نامعلوم ملزمان پر درج کرلیاہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر