پارا چنار ،پاک افغان بارڈر پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پارا چنار ،پاک افغان بارڈر پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ...

پارا چنار ( نمائندہ پاکستان )پاراچنار پاک آفغان سرحد کے قریب ٹرک پر بارودی سرنگ کا دھماکہ پولیٹکل انتظامیہ کی کاروائی حدودِ ذمہ داری کے تحت گوبزنہ کے رہائشی منگل قبیلے کے 22آفراد کو گرفتار کرلیا گیا پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق منگل کے روز علی الصبح پانچ بجکر پینتالیس منٹ پر پاک آفغان سرحد کے قریب ٹرک نمبرKBL15522 جو تری منگل سے خرلاچی جارہا تھا جس وقت گاؤں گوبزنہ کے حدود میں ایک برساتی نالے کے کچے سڑک سے گزرنے لگا تو روڈ پر پہلے سے چھپائے گئے بارودی سرنگ ( اَنٹی ٹینک مائن) سے ٹکرایا جس سے ایک ذور دار دھماکہ ہوا ٹرک کو ڈرائیور احسان اللہ چلا رہا تھا خوش قسمتی سے دھماکہ پچھلی ٹائر پر ہوا جس سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر محفوط رہے تاہم ٹرک کو نقصان پہنچا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاہد علی خان ، ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل عادل پرویز ، تحصیلدار محمد نصیر بھاری لیوی فورس اور فرنٹیئر کور نفری سمیت موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لیکرتحقیقات شروع کی اس موقع پر سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی جو دھماکے کی جگہ سے سیدھا گاؤں گوبزنہ میں داخل ہوئے جس پر اہل علاقہ کے عمائیدین کیساتھ جرگہ کیا گیا اہلِ علاقہ نے انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کیا اور اصل مجرم کی گرفتاری میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جس پر جرگہ کے زریعے 12 آفراد کی گرفتاری دی گئی جن میں خوشحال خان،محمد صدیق،محمد خالد،زمروت خان، رخیم اللہ ، اختر جان، عبدلصمد ،سید کمال، شعیب، چنار گل ، واحد الرحمٰن اور غفور الدین شامل ہیں ان کو سب جیل پاراچنار منتقل کیا گیا اور تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے اور پولیٹکل اینتظامیہ نے ھدود ذمہ داری کے تحت کاروائی کرکے گوبزنہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے منگل قبائل کے مذید 10 ?فراد کو گرفتار کرلیا اس طرح کل22 آفراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر