سخاکوٹ میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،متعدد کو جرمانہ

سخاکوٹ میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،متعدد کو جرمانہ

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان ) گراں فروشوں کے خلاف فوڈ انسپکٹر کا کریک ڈاؤن متعدد دکاندار وں کو نرخنامہ نہ رکھنے اور صفائی نہ رکھنے پر جرمانہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر امجد خان نے عوامی شکایات پر تحصیل درگئی کے فوڈ انسپکٹر ظہیر عباس خان کے ہمراہ ہری چندبنگلہ، ہریانکوٹ اور گھڑی عثمان خیل میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو گراں فروشی، نرخنامہ نہ رکھنے اور صفائی کی ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا اور انہوں نے دکانداوں کو ہدایت کی کہ وہ ائندہ کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور نرخنامہ اوزاں کریں۔بصورت دیگر کسی کے کساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔اور قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر