کوہاٹ میں تجاوزات کیخلاف سٹرائیک آپریشن ،7 گرفتار ،15 کو جرمانہ

کوہاٹ میں تجاوزات کیخلاف سٹرائیک آپریشن ،7 گرفتار ،15 کو جرمانہ

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کوھاٹ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن 7 افراد کو گرفتار جبکہ 15 کو موقع پر جرمانہ‘ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ظاہر شاہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ اقرار علی شاہ کا ٹی ایم اے انکروچمنٹ انسپکٹر محمد وقاص و دیگر عملہ کے ہمراہ کوھاٹ جیل روڈ‘ لاری اڈہ‘ سبزی منڈی میں ناجائز تجاوزات کرنے والے 7 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ درجن سے زائد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار اپنے حدود میں رہ کر اپنا کاروبار کریں تجاوز کرنے والے سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...