متھرا میں مسلح افراد نے زبردستی مکانات مسمار کردیئے

متھرا میں مسلح افراد نے زبردستی مکانات مسمار کردیئے

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاورکے نواحی علاقہ متھرا میں مسلح افراد نے زبردستی مکانات کو مسمار کر کے ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تعمراتی سامان لوٹ لیا جبکہ ارتکاب جرم کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے پولیس نے عدالتی احکامات پر واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق پجگی روڈ کے رہائشی یارشیر ولد نورالہی نے متھرا پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز ملزمان سربلند عرف بلندے ،اورنگزیب عرف بڑا ،کامران عرف کمانڈو، وقار عرف آلوپسران سربلند ساکنان فقیر کلے پشاورفقیر شاہ چوک متھرا آئے جہاں انہوں نے اسے کے چارمکانات کو زبردستی مسمار کردیا اوراسلحہ کی نوک پر اس کا لاکھوں روپوں مالیت کا ملبہ اینٹیں،اوردروازے وغیرہ لوٹتے ہوئے گدھا گاڑیوں میں لیکر فرار ہوگئے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ بھی کی تاہم فائرنگ سے وہ بال بال بچ گیا پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر