چارسدہ میں بااثر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا

چارسدہ میں بااثر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیورورپورٹ)دوسہرہ کے بااثر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا ۔ اسلحہ کی نوک پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے خواتین کو مار پیٹ کر گھر مسمار کردی۔تھانہ سرڈھیری میں پولیس کو شکایت درج کرنے کی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ان خیالات کا اظہار دوسہرہ ڈاگئی کے رہائشی کفایت ولد زرین خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ میری بیوی کی حق مہر دس مرلہ گھر جو کہ قانونی طور پر میری بیوی کی ملکیت ہے پر ایک ماہ قبل تلاوت شاہ ،جان پسران اشرف ،احسان ولد مرتضٰی اور مرتضٰی ولد جمعہ،خاطر ولد خالد اور عزیر ولد انور خان سکنہ دوسہر ہ ڈاگئی نیکانو محلہ نے اسلحہ کی نوک پر زبر دستی قبضہ کی کوشش کی اور میری بیوی اور بیٹیوں کو مار پیٹ کر ننگی گالیاں دیکر گھر کو مسمار کردیا۔ واقعہ کیخلاف میری بیوی نے تھانہ سرڈھیری میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کرادی مگر بااثر افراد کیوجہ سے پولیس ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا جبکہ پولیس نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کے مصداق پالیسی اپنا کر ہمارے گھر پر چھاپے مارنے شروع کردئے اور ہمیں دبانے کی کوشش کی۔ ان کا مزید کہناتھا کہ مذکورہ افراد کئی عرصہ سے قبرستان اور دیگر سرکاری املاک سمیت عوامی جائیدادوں پر اپنے طاقت کے بل بوتے پر قابض ہوچکے ہیں اور منشیات فروشی کے دھندے میں بٹورنے والی رقم کی زور پر غریب اور لاچار لوگوں کے پدری جائیداد پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی سے اپیل کی کہ میرے اہل خانہ کیساتھ کی گئی ذیادتیوں اور گھر کو مسمارکرنے کا نوٹس لیا جائے۔ بصورت دیگر اپنے اہل خانہ کیساتھ خودسوزی پر مجبور ہوجائینگے۔