کلرک برادری 3 جون کے دھرنے میں شرکت کرے گی
چارسدہ (بیورورپورٹ)مردان ،چارسدہ ،نوشہرہ اور تحت بھائی کے کلرک برادری تین جون کو اسلام آباد دھرنے میں جلوس کی شکل میں شرکت کرینگے ۔ چارسدہ سے جلوس صبح 7بجے مردان روڈ سے روانہ ہو گا۔ تفصیلات کیمطابق ایپکا خیبر پختونخواکا اجلاس زیر صدارت ظفر علی خاکسار منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی صدر اسلم خان کی ہدایت کے مطابق تین جون اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اپیکا کے رہنما فلک نیاز اور ظفر علی نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں مردان ،چارسدہ ،نوشہرہ اور تحت بھائی کے کلرک برادری جلوس کی شکل میں شرکت کرینگے ۔