مالاکنڈ یونیورسٹی، بی ایڈ؍ایم ایڈ امتحانات کے لئے درخواستیں مطلوب

مالاکنڈ یونیورسٹی، بی ایڈ؍ایم ایڈ امتحانات کے لئے درخواستیں مطلوب

پشاور( پاکستان نیوز)مالاکنڈ یونیورسٹی نے بی ایڈ؍ایم ایڈ امتحانات کے لئے ریگولر ؍لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں سے مقرر ہ امتحانی داخلہ فارمز پر درخواستیں طلب کی ہیں۔مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی داخلہ فارم مالاکنڈ ڈویژن میں واقع الائیڈبنک لمٹیڈ، حبیب بنک لمٹیڈ اور یونائٹیڈ بنک لمٹیڈ کی تمام شاخوں میں اور نیشنل بنک مالاکنڈ یونیورسٹی کیمپس برانچ میں مفت دستیاب ہیں جبکہ مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی داخلہ فارم اور فیس بغیر لیٹ فیس کے 22جون 2016، 100روپے لیٹ فیس کے ساتھ29جون،دگنی فیس کے ساتھ6جولائی اور تین گنا فیس کیساتھ 20جولائی2016تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔نا مکمل اور مقررہ تاریخوں کے بعد کسی امتحانی داخلہ فارم پر غورنہیں کیا جائے گا حتیٰ کہ مطلوبہ تقاضے پورے کر دئیے جائیں۔اس امر کا اعلان کنٹرولر آف امتحانات مالاکنڈ یونیورسٹی کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر