یوسی چیئرمین پر مقدمہ، معافی نہ مانگنے پر بلدیاتی نمائندوں کا ڈی سی او کیخلاف چوک کچہری پر مظاہرہ و دھرنا

یوسی چیئرمین پر مقدمہ، معافی نہ مانگنے پر بلدیاتی نمائندوں کا ڈی سی او ...

ملتان (سٹی رپورٹر) ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ کے خلاف نومنتخب چیئرمینوں اور بلدیاتی ارکان نے تحریک کا آغاز کر دیا ۔ اس سلسلے میں یونین کونسل 27کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ، یوسی 32کے چیئرمین ملک عدنان ڈوگر ، یوسی 5کے چیئرمین راؤ مظہر الاسلام کی قیادت میں چوک کچہری پر دھرنا دیا گیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں یونین کونسل کے چیئرمین سلیم اللہ خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے ان کے خلاف درج مقدمہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ اگر جمعرات تک ڈی سی او نے معافی نہ مانگی تو دوبارہ چوک کچہری پر دھرنا دیا جا ئے گا احتجاجی مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) ،تحریک انصاف اور آزاد گروپ کے چیئرمینوں سید بابر شاہ چیئرمین یوسی 14، شیخ طاہر چیئرمین یوسی 47، اعجاز ججی ڈوگر چیئرمین یوسی 56، رانا محمد امجد چیئرمین یوسی 10، عمران ارشد سلہری ایڈووکیٹ چیئرمین یوسی 23، محمد ضرار خان چیئرمین یوسی 4، چوہدری شبیر احمد چیئرمین یوسی 125، وائس چیئرمین جعفر بھٹی ، امجد بھٹی وائس چیئرمین یوسی 47، عاطف رشید خان ،سلمہ ناہید سمیت دیگر بلدیاتی ارکان نے بھی شرکت کی شرکاء نے دھرنا اور مظاہرے کے دوران احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ شہر میں صفائی کا نظام ابتر ،سیوریج کا مسئلہ حل کرو جبکہ شرکاء نے ڈی سی او ملتان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ پورا شہر اس وقت گندگی اور سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ ہم ڈی سی او کو دودن کی مہلت دے رہے ہیں اگر کل جمعرات تک ڈی سی او نے معافی نہ مانگی اور درج مقدمہ خارج نہ کیا تو ڈی سی او کے خلاف دوبارہ کچہری چوک پر دھرنا دیا جا ئے گا۔ متاثرہ چیئرمین سلیم اللہ خان نے کہا کہ ڈی سی او چاہتے ہیں کہ میں اپنے حلقے میں صفائی کا کام نہ کراؤں لیکن میں عوام کی خدمت جا ری رکھوں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر