نیلم جہلم سمیت توانائی کے 7 منصوبوں کیلئے2 کھرب 53 ارب روپے مختص

نیلم جہلم سمیت توانائی کے 7 منصوبوں کیلئے2 کھرب 53 ارب روپے مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر ) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2016-17کے وفاقی بجٹ میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپروجیکٹ، داسو سمیت توانائی کے 7 منصوبوں کے لیے2 کھرب 53 ارب روپے اور واٹر سیکٹرکے 9 منصوبوں کے لیے 17 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں بلوکی اور حویلی بہادرشاہ پرمشتمل 2400میگاواٹ ایل این جی پاورپلانٹ کے2 منصوبوں کے لیے 60ارب روپے969میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کیلیے 61ارب45 کروڑ30 لاکھ روپے، 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلیے 42 ارب 17 کروڑ70لاکھ روپے، 4500میگاواٹ کے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی زمین کی خریداری اورکنسٹرکشن کی مد میں 32 ارب 36 کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔600میگاواٹ کے چشمہ نیلم پاورپلانٹ سی تھری اورسی فور کیلیے 22 ارب 32کروڑ 40 لاکھ روپے جامشورو کوئلہ پاور پلانٹ کے1320میگاواٹ کے 2منصوبوں کیلیے 19 ارب61لاکھ روپے جبکہ1410میگاواٹ کے تربیلاکے چوتھے توسیعی منصوبے کیلیے16 ارب48 کروڑ70لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔