محمد حفیظ کی انجری بہتر ہو گئی، علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں، ایم آر آئی رپورٹ

محمد حفیظ کی انجری بہتر ہو گئی، علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں، ایم ...
محمد حفیظ کی انجری بہتر ہو گئی، علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں، ایم آر آئی رپورٹ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے ایم آر آئی سکین کی رپورٹ آ گئی ہے جس میں ان کی انجری کو پہلے سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جیو نیوز کے مطابق محمد حفیظ کا کراچی کے نجی ہسپتال میں کرایا گیا ایم آر آئی سکین بہتر آیا ہے اور رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ ان کی انجری میں بہتری آئی ہے اس لئے انہیں علاج کیلئے فوری طور پر ملک سے باہر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد حفیظ کا کیس فزیو شان ہیز کے حوالے کر دیا ہے اور ایک ہفتے کے بعد ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل