ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر آ جائے گی: خورشید شاہ

ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر آ جائے گی: خورشید شاہ
ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر آ جائے گی: خورشید شاہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ حکومت کے مفاد میں ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر سیاست سڑکو ں پر آ جائے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ لیکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئے اور ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ بھی حکومت کے ہی مفاد میں ہے کیونکہ اگر یہ ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو پھر سیاست سڑکوں پر ہو گی اور اپوزیشن ایسا نہیں چاہتی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

سپیکر قومی اسمبلی سے ٹی او آر سے متعلق ڈیڈ لاک پر بات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر کا خطاب تحمل سے سنیں گے اور پھر اپنا موقف دیں گے، امید ہے کہ صدر مملکت اپنے خطاب میں کرپشن سے متعلق بھی کوئی بات کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں