صدرمملکت نے بھی میڈیا پرخبرغلط چلنے پر پیمرا کو درخواست دیدی

صدرمملکت نے بھی میڈیا پرخبرغلط چلنے پر پیمرا کو درخواست دیدی
صدرمملکت نے بھی میڈیا پرخبرغلط چلنے پر پیمرا کو درخواست دیدی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے بھی میڈیا پر خبرغلط چلنے کے خلاف پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے رجوع کرلیا ، دوٹی وی چینلز نے صدر مملکت کی صحت اور ہسپتال داخلے سے متعلق غلط خبربریک کی تھی ۔

خبررساں ایجنسی آئی این پی نے پیمراترجمان کے حوالے سے بتایاکہ صدر مملکت نے دوٹی وی چینلز کیخلاف پیمرا کو درخواست دی جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ دونوں چینلزنے غلط خبردی۔درخواست کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد پیمرا نے معاملہ اسلام آباد کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوادیا۔

مزید : قومی