سرکاری مصروفیات کے باعث کابینہ اجلاس میں شریک نہ ہوا، پیشگی بتادیا تھا، چودھری نثار کی وضاحت

سرکاری مصروفیات کے باعث کابینہ اجلاس میں شریک نہ ہوا، پیشگی بتادیا تھا، ...
سرکاری مصروفیات کے باعث کابینہ اجلاس میں شریک نہ ہوا، پیشگی بتادیا تھا، چودھری نثار کی وضاحت

  


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ سرکاری مصروفیات کے باعث کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے پیشگی بتادیا تھا کہ کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

منگل کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، میں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی، بعض میٹنگز انتہائی اہم امور پر تھیں، کابینہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق پیشگی بتادیا۔

مزید : اسلام آباد