صدر مملکت کا خطاب، اپوزیشن کی نعرہ بازی ،آرمی چیف کی موجودگی میں جمشید دستی کاڈرون حملوں کیخلاف احتجاج

صدر مملکت کا خطاب، اپوزیشن کی نعرہ بازی ،آرمی چیف کی موجودگی میں جمشید دستی ...
صدر مملکت کا خطاب، اپوزیشن کی نعرہ بازی ،آرمی چیف کی موجودگی میں جمشید دستی کاڈرون حملوں کیخلاف احتجاج

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں صدر ممنون حسین کے خطاب کے دوران  پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے” پانا ما پانا“ کے نعرے بلند کر دیے جبکہ آرمی چیف کی موجودگی میں جمشید دستی نے سرپر احتجاجی پلے کارڈز باندھ کر ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے” پانا ماپاناما“ کے نعرے بلند کر دیے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے دیگر ارکان بھی انکی آواز میں شامل ہو گئے اور مسلسل نعرے لگاتے رہے تاہم صدر مملکت نے اپنے خطاب کو جاری رکھا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کے خطاب کے دوران جمشید دستی نے بھی خلل پیدا کرنے کی کوشش کی ، وہ بار بار اپنی نشست سے کھڑے ہو کر ڈرون حملوں کی مذمت کرنے کی آوازیں بلند کرتے رہے ۔جمشید دستی نے اسمبلی اجلاس کے دوران سر پر ایک احتجاجی پوسٹر پہن رکھا تھا جس پر امریکی دہشت گردی کے خلاف تحریر درج تھی۔

جمشید دستی کی جانب سے دوران خطاب مداخلت کرنے پر شیخ آفتاب اٹھ کر انکی نشست پر پہنچے اور انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی ۔ اجلا س کے دوران ایوان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے ۔

Jamshaid Dasti in Assembly by dailypakistan

مزید : قومی /اہم خبریں