نثار نے نادرا ہیڈ کوارٹرز سے اپنی تصاویر ہٹا کر صدر، وزیراعظم کی لگوا دیں

نثار نے نادرا ہیڈ کوارٹرز سے اپنی تصاویر ہٹا کر صدر، وزیراعظم کی لگوا دیں
نثار نے نادرا ہیڈ کوارٹرز سے اپنی تصاویر ہٹا کر صدر، وزیراعظم کی لگوا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)چوہدری نثار اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان اختلافات کی خبریں اکثر ملتی رہتی ہیں لیکن شاید وہی سب سے زیادہ نوازشریف سے محبت بھی کرتے ہیں جس کا ثبوت دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کے کانفرنس روم میں اپنی تصاویر ہٹوا کر، قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر آویزاں کرا دیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے وہ پہلے سے طے شدہ سرکاری مصروفیات کے باعث کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے پیشگی بتا دیا تھا۔ اس حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

مزید :

اسلام آباد -