روز صبح دفتر آکر سب سے پہلی فائل آئی ڈی پیز کی دیکھتا ہوں:جنرل راحیل شریف

روز صبح دفتر آکر سب سے پہلی فائل آئی ڈی پیز کی دیکھتا ہوں:جنرل راحیل شریف
روز صبح دفتر آکر سب سے پہلی فائل آئی ڈی پیز کی دیکھتا ہوں:جنرل راحیل شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر عسکری سربراہان بھی شریک ہوئے۔خطاب کے بعد آرمی چیف نے صدر ممنون حسین سے اوربعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران آئی ڈی پیز کی بحالی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی ۔آرمی نے بتایا کہ میں روز صبح دفتر آکر اپنی ٹیبل پرسب سے پہلی فائل آئی ڈی پیز کی دیکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ڈرون حملےکسی صورت قابل قبول نہیں:آرمی چیف

آرمی چیف نے بتایا کہ جنوبی اورشمالی وزیرستان میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔56 فیصد آئی ڈی پیز کی واپسی مکمل ہو چکی ہے۔دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے وسائل کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وسائل کی کمی آڑے آتی ہے۔
میرے لائق کوئی کام ہو تو بتائیے،صدر بار بار آرمی چیف سے پوچھتے رہے
انہوں نے کہا امن برقرار رکھنا اور تمام آئی ڈی پیز کی دوبارہ آبادکاری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا فاٹا کے عوام مطمئن ہیں کہ ان کے علاقے میں امن آرہا ہے۔آرمی چیف نے فاٹا میں گورنس نظام کے وضع کیئے جانے کو ضروری قراردیا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

اسلام آباد -