فیصل آباد:کرکٹ کھیلتے بچوں میں لڑائی پر فائرنگ،11سالہ بچہ جاں بحق

فیصل آباد:کرکٹ کھیلتے بچوں میں لڑائی پر فائرنگ،11سالہ بچہ جاں بحق
فیصل آباد:کرکٹ کھیلتے بچوں میں لڑائی پر فائرنگ،11سالہ بچہ جاں بحق

  


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں گلی میں کرکٹ کھیلنے پر ہونے والی لڑائی میںفائرنگ سے 11سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سمندری روڈ کے علاقے طلحہ کالونی میں گزشتہ شام بچے کرکٹ کھیل رہے تھے۔اس دوران بچوں میں لڑائی ہو گئی جس پر ایک لڑکے کے رشتہ دار رانا قمر منج نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کی زد میں آ کر محمد ندیم کا بیٹا 11 سالہ حمزہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

بچے کے ورثا نے معصوم کے قتل پر شدید احتجاج کیا جبکہ پولیس کے مطابق 11افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 10ملزموں کو زیر حراست لے لیا ہے۔ بچے کی لاش ہسپتال میں ہے،جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید : فیصل آباد