بلاول بھٹو زرداری بالکل اپنی والدہ جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن کا یوسف رضا گیلانی کو پیغام

بلاول بھٹو زرداری بالکل اپنی والدہ جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن کا یوسف رضا ...
بلاول بھٹو زرداری بالکل اپنی والدہ جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن کا یوسف رضا گیلانی کو پیغام

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بالکل اپنی والدہ جیسے لگتے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ انہیں منگل کے روز ہیلری کلنٹن کا پیغام موصول ہوا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلاول کو ٹی وی پر دیکھا، وہ اپنی والدہ جیسے لگتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سابق وزیراعظم ہیلری کلنٹن کے جذبات پر ان کے مشکور ہوئے اور کہا کہ آپ کی جانب سے حوصلہ افزاءالفاظ سن کر خوشی ہوئی، آپ کے جذبات بلاول تک پہنچا دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی دوست ہیں اور ہم بہت جلد آپ کو بحیثیت صدر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید : اسلام آباد