صدر مملکت کا خطاب ایک رسمی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں تھا: نعیم الحق

صدر مملکت کا خطاب ایک رسمی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں تھا: نعیم الحق
صدر مملکت کا خطاب ایک رسمی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں تھا: نعیم الحق

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پہلے سے لکھی ایک رسمی تقریر کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ صدر مملکت کاخطاب قومی لائحہ عمل کے رہنماءاصولوں کا اعلان مقصود ہوتا ہے لیکن ممنون حسین نے اپنے خطاب میں وطن کو درپیش اہم ترین چیلنجز کو ہی نظرانداز کر دیا۔ مندرجات سے یہ نہیں لگتا کہ سربراہ ریاست کا خطاب قومی امنگوں کا آئینہ دار تھا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں