بازیاب ہونے والے ڈائریکٹر انکروچمنٹ نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا

بازیاب ہونے والے ڈائریکٹر انکروچمنٹ نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا
بازیاب ہونے والے ڈائریکٹر انکروچمنٹ نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چند روز قبل اغوا ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ جمیل بلوچ نے بازیابی کے بعد پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا ۔ان کاکہنا ہے کہ 27مئی کو اسٹیڈیم روڈ پرنماز پڑھنے کے لیے مسجد جا رہا تھاکہ راستے میںایک شخص سفید رنگ کی گاڑی سے اتر کر آیا اور مجھے کہا کہ کچھ سینئر افسران آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں گاڑی کی جانب جا رہا تھا تو مجھے دھکیل کر گاڑی کے اندر ڈال دیا گیا جہاں کچھ مسلح لوگوں نے میری آنکھو پر پٹی باند ھ دی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ رات 2بجے سٹار گیٹ پر چھوڑ دیا گیا ۔

واضح رہے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ جمیل بلوچ کو چند روز قبل عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے اغواءکیا گیا تھا تاہم آج چند نامعلوم افراد انہیں ائیرپورٹ کے قریب چھوڑ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جمیل بلوچ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی