سعودی پولیس نے دلہن کے زیورات چرانے والی افریقی عورت کو گرفتار کرلیا

سعودی پولیس نے دلہن کے زیورات چرانے والی افریقی عورت کو گرفتار کرلیا
سعودی پولیس نے دلہن کے زیورات چرانے والی افریقی عورت کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) پولیس نے دلہن کے زیورات چرانے والی افریقی عورت کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ابوعشر میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شادی کے گھر سے دلہن کے زیورات چوری ہوگئے۔ پولیس نے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اپنی افریقی خادمہ پر شک کا اظہار کیا جو واردات کے بعد غائب ہوگئی تھی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس عورت کی تلاش شروع کردی، ایک ویران علاقے سے عورت کو دیکھا، جونہی پولیس اہلکار اس کے پاس گئے تو وہ گھبرائی اور وہاں سےف رار کی کوشش کی لیکن اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمہ سے زیورات برآمد کرلئے۔

مزید :

عرب دنیا -