سعودی پولیس نے احتجاج کرنے والے لوگوں سے سڑک خالی کروالی

سعودی پولیس نے احتجاج کرنے والے لوگوں سے سڑک خالی کروالی
سعودی پولیس نے احتجاج کرنے والے لوگوں سے سڑک خالی کروالی

  


جدہ (محمد اکرم اسد) پولیس اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے کارکنوں سے روڈ خالی کروالی۔ ذرائع کے مطابق جدہ میں شارع الحمدانیہ میں بن لادن کمپنی سے تعلق رکھنے والے کارکن جمع ہوگئے جس کی وجہ سے شاہراہ بند ہوگئی۔ انہوں نے سڑک پر دھنا دیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ کمپنی نے 6 ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جس کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور ان سے معلومات حاصل کیں۔ پولیس نے وزارت محنت کے اہلکاروں کوطلب کیا جس کے بعد لوگ منتشر ہوگئے۔

مزید : عرب دنیا