مریم نواز کے بارے میں وہ خبر جسے پڑھ کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

مریم نواز کے بارے میں وہ خبر جسے پڑھ کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے
مریم نواز کے بارے میں وہ خبر جسے پڑھ کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  


اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کا لندن میں کامیاب آپریشن ہوگیا ہے اور اس بارے میں سینئئر صحافی صالح ظافر نے روزنامہ جنگ میں آج ایک خبر دی ہے۔ جو قارئین کے لئے من و عن شائع کی جارہی ہے۔وہ لکھتے ہیں:

” منگل کی صبح لندن سے آئی وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیلی فون کال جس میں پدرانہ شفقت سے لبریز جملوں نے ان کی ہونہار صاحبزادی مریم نواز شریف کے لہجے میں لرزش پیدا کردی تو نواز شریف نے ایک پر عزم باپ کی طرح اپنے لہجے میں قدرے گونج پیدا کرکے کہا کہ ” تم بہادر اور با ہمت بیٹی ہو۔ سب کو حوصلہ مند رکھنے کی ذمہ داری تمہیں تفویض کرکے آیا ہوں۔ میں مطمئن ہوں اور اللہ کی رضا پر راضی ہوں۔ دعا کرتے رہنا اللہ خیر کرے گا“۔ فولادی اعتماد سے نواز شریف نے چند لمحوں میں اپنی بیٹی کو دوبارہ اوللعزمیکی معراج پر پہنچادیااور بیٹی نے یہ کہہ کر خاموشی اختیار کرلی۔”میں آپ کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتی ہوں“۔ یہ آخری جملہ تھا جو  مریم نواز کی زبان سے ادا ہوا جس کے بعد وہ دوبارہ مصلّے پر بیٹھ گئیں اور انہوں نے اپنی پوری قوت کو مجتمع کرکے اپنے ذمے لگے تمام امور کی یکے بعد دیگرے انجام دہی شروع کردی۔ مریم نواز شریف نے اس کے بعد پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا اور ایوانِ وزیر اعظم کے اہلکار اور حکام یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ محترمہ مریم نواز نے کمال استعداد کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ انتظامی امور جن کا تعلق گھریلو معاملات سے نسبتاًزیادہ ہوتا ہے بے مثال اعتماد کے ساتھ انجام دیئےاور چند ہی گھنٹوں میں وہ مرحلہ آن پہنچا۔ پوری دنیا کو وزیر اعظم نواز شریف کی کامیاب سرجری کی اطلاع اس تن تنہا خاتون نے دی اور پھر انہوں نے سرجری کے تمام مرحلوں اور جزئیات سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں بے چینی سے جاننے والوں کو آگاہ کیا۔ اس طرح وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں اطلاعات کاپہلا اہتمام  مریم نواز شریف سے جڑ گیا جنہوں نے ابلاغیات کی بے مثال مہارت کا مظاہرہ کیا اور کسی بدباطن کو اپنا کھیل کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس