مال روڈ پرنرسوں کا دھرنا تیسرے دن بھی جاری ،گرمی کی وجہ سے دو نرسیں بے ہوش، بدترین ٹریفک جام سےشہری پریشان

مال روڈ پرنرسوں کا دھرنا تیسرے دن بھی جاری ،گرمی کی وجہ سے دو نرسیں بے ہوش، ...
مال روڈ پرنرسوں کا دھرنا تیسرے دن بھی جاری ،گرمی کی وجہ سے دو نرسیں بے ہوش، بدترین ٹریفک جام سےشہری پریشان

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور بدھ کو پھر احتجاج، دھرنوں اور مظاہروں کی زد میں رہا، شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے گئے۔ نرسوں نے مطالبات کے حق میں تیسرے دن بھی مال روڈ پر دھرناجاری رکھا ، گرمی کی وجہ سے دو نرسیں بے ہوش ہوگئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں نرسوں کا تیسرے روز بھی مال روڈ پر قبضہ برقرار ہے،نرسوں نے خاردار تار بچھا کر راستہ بند کردیا،انتظامیہ مطالبات ماننے،جبکہ نرسیں دھرنا ختم کرنے کو تیار نہیں۔اس صورت حال کے باعث بدترین ٹریفک جام سے شہریوں کا برا حال ہے جبکہ گرمی کی وجہ سے 2نرسیں بیہوش ہوگئیں۔دوسری طرف صوبائی دارلحکومت لاہور کے ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،لیکن تاحال سرکاری حکام کی جانب سے نرسز کے مطالبات کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی اختیار نہیں کی جارہی ۔لاہور میں جاری نرسز کے دھرنے کے تیسرے روز مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین رہنماؤں نے مال روڈ پر نرسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دھرنے میں شریک ہوئیں اور ان کے مطالبات کی مکمل حمائت کرتے ہوئے حکومت سے نرسز کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی ۔

مزید : لاہور