وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی لندن میں وزیر ا عظم نواز شریف کی عیادت

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی لندن میں وزیر ا عظم نواز شریف کی ...
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی لندن میں وزیر ا عظم نواز شریف کی عیادت

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نواب ثناء اللہ زہری نے لندن میں وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز سے ملاقات کی اور ہسپتال میں وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا پوری قوم کی دعائیں وزیر اعظم اور انکی فیملی کے ساتھ ہیں۔ دعا ہے کہ وزیر اعظم جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس پہنچیں گے۔ حسن شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : قومی