جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں مشکوک مسافر کے بیگ سے 5 کلو افیون برآمد

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں مشکوک مسافر کے بیگ سے 5 کلو افیون برآمد
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں مشکوک مسافر کے بیگ سے 5 کلو افیون برآمد

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹک فورس سندھ کی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کارروائی ،5 کلو گرام افیوم برآمد کرکے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر چھاپہ مار کر کراچی سے دوحہ جانے والی بین الاقوامی پرواز سے مسافر کو اتار کر اس کے سامان کی تلاشی لی تو بیگ میں سے 5 کلو افیون برآمد ہوئی ، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزید : جرم و انصاف