کیلی فورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ ،2افراد ہلاک: کیمپس کو سیل کر دیا گیا

کیلی فورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ ،2افراد ہلاک: کیمپس کو سیل کر دیا گیا
کیلی فورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ ،2افراد ہلاک: کیمپس کو سیل کر دیا گیا

  


کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست لاس اینجلس کے شہر کیلی فورنیا کی ایک یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے یونیورسٹی کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔زخمی افراد بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق  اس واقعہ کے بعد کیمپس کو بند کر دیا گیا۔ تمام لوگوں کو یونیورسٹی سے نکال لیا گیا۔ پولیس نے یونیورسٹی کے اردگرد تمام علاقے کو سیل کر دیا۔پولیس حملہ آور کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فائرنگ کے واقعات معمول کی بات ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سکول کی انجینئرنگ بلڈنگ 4کے قریب پیش آیا۔فائرنگ کرنے والا ایک سفید فام تھا جس کا قد 6فٹ بتایا گیا ہے۔اس نے کالے رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔جائے وقوع پر کئی ایمبولنسز کو دیکھا گیا۔فائرنگ کے بعد طلبا نے لائبریری سمیت دیگر جگہوں پر پناہ لی۔یونیورسٹی کی ایک پاکستانی طالبہ مہوش خان نے بتایا کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی کسی کو کچھ پتہ نہیں چلا کہ کیا ہوا ہے۔ پہلے تو کسی نے مذاق سمجھا کسی نے کہا کہ مشقیں ہو رہی ہیں لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ اصل فائرنگ تھی۔ طالبہ کے مطابق اب بھی سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ تمام لوگ محفوظ جگہوں پر چلے جائیں۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...