FedExاور OCSپاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط

FedExاور OCSپاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوریئر ،لاجسٹکس اور ڈسٹریبیوشن کی صنعت سے وابستہ پاکستان کے دو صف اول کے اداروں FedEx اور OCSپاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ملک کے سب سے پہلے "FedEx Authorized Ship Center" پروگرام کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ مذکورہ معاہدے کے تحت OCSپاکستان اپنے کوریئر سینٹرز سے فیڈایکس کیلئے بین الاقوامی شپمنٹ بُک کرسکے گی۔ مذکورہ معاہدے پر جیریز انٹرنیشنل کے گروپ منیجنگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد اور مولر اینڈ فپس پاکستان کے ایم ڈی اور CEO کامران نشاط نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت OCS کے 42 کوریئر سینٹرز نے کراچی، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں بطورFASCs کام کرنا شروع کردیا ہے۔ مزید آئندہ چند ماہ میں پاکستان بھر میں 300 سے زائد FASCs کام کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر