سٹاک مارکیٹ میں مندے کا تسلسل جاری ، انڈیکس میں مزید 861پوائنٹس کمی

سٹاک مارکیٹ میں مندے کا تسلسل جاری ، انڈیکس میں مزید 861پوائنٹس کمی

  

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روزبھی مندی کی لپٹ میں رہی اورکے ایس ای100انڈیکس51ہزارپوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر50500پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کامجموعی حجم10ہزار237ارب سے کم ہوکر10ہزار83ارب روپے پرآگیا۔بدھ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں861.59پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس 51453.16 پوائنٹس سے کم ہوکر50591.57پوئنٹس پرآگیااسی طرح545.63پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس26688.96پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس35533.47پوائنٹس سے گھٹ کر 35000.88 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 53ارب 78 کروڑ 35لاکھ71ہزار665روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 10 ہزار 237 ارب7 کروڑ17لاکھ96ہزار479روپے سے کم ہوکر10ہزار83ارب28کروڑ82لاکھ24ہزار814روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز41کروڑ8لاکھ16ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو53ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ منگل کے روز23کروڑ45لاکھ87ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو16 ارب روپے تک محدود رہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزمجموعی طوپر382کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 248میں کمی اور 25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں ا ستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے آئل اینڈگیس ڈولپمنٹ 2 کروڑ 69 لاکھ، اینگروکروپ2کروڑ34لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ 14لاکھ، یونائنٹڈ بینک 2کروڑ 10لاکھ اورفیوجی سیمنٹ2کروڑ8لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔

سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ملت ٹریکٹرکے بھاؤمیں50.09روپے اوریونی لیورفوڈزکے بھاؤمیں40روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھاؤمیں79.67روپے اورلکی سیمنٹ کے بھاؤمیں42.38روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی#/s#

مزید :

کامرس -