پرائیوٹ پاوراینڈ انفراسٹرکچربورڈ کے تحت 9071 میگاواٹ بجلی پیداہوگی

پرائیوٹ پاوراینڈ انفراسٹرکچربورڈ کے تحت 9071 میگاواٹ بجلی پیداہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) بجلی کی پیداوار میں نجی شعبے کو راغب کرنے اور اسے سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرائیوٹ پاوراینڈ انفراسٹرکچربورڈ کلیدی کردار ادا کررہاہے۔ بورڈ نے اب تک مجمو عی طور پر 31 نجی پاورپراجیکٹ شروع کرنے میں مدد فراہم کی ہے جس سے 9071 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پرائیوٹ پاوراینڈ انفراسٹرکچربورڈ ون ونڈوسہولت کار کے طور پر اپنا کردار اداکررہاہے۔ بجلی اورتوانائی کی پیدوار میں نجی شعبے کوراغب کرنے کیلئے بورڈ نے مجموعی طور پر 31 نجی پاورپراجیکٹ شروع کرنے میں مدد فراہم کی ہے جس میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 9.4 ارب ڈالر ہے، ان منصوبوں سے مجموعی طورپر میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔بورڈ نے معروف مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں اورقرض دینے والے اداروں کو راغب کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس وقت نصب شدہ استعداد کا 50 فیصد انڈی پینڈنٹ پاورپراجیکٹس پر مشتمل ہے۔بورڈ ن کیپیٹل مارکیٹ کے علاوہ اقتصادی بڑھوتری کے عمل میں بھی اپنا کردار ادا کررہاہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بورڈ نے حال ہی میں آزادکشمیرمیں 84 میگاواٹ کے حامل نیوبونگ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے۔
جو نجی شعبے (آئی پی پی) میں پانی سے بجلی کی پیداوار کاآزادکشمیر اورپاکستان میں پہلا بڑا منصوبہ ہے۔اسی طرح بورڈ نے خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 870 میگاواٹ کے سکی کیناری پراجیکٹ کیلئے قرضہ وامداد دینے والے اداروں سے معاہدات پر دستخط کئے ہیں۔1320 میگاواٹ کے حامل پی کیوای پی سی ایل پر تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے جبکہ ساہیوال میں کوئلہ سے چلنے والے 1320 میگاواٹ استعداد کے حامل پلانٹ سے پیداوار شروع ہوچکی ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے چند روز قبل اس کا افتتاح کیا تھا۔اسی طرح گل پورہائیڈروپاور پلانٹ کا افتتاح اکتوبر2015میں ہوچکا ہے ،جس پر کام جاری ہے اورتکمیل کے بعد اس منصوبہ سے 102 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔بورڈ کے تحت اینگروپاورگرین تھر لیمیٹڈ کی سائیٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے ،اس منصوبہ کی تکمیل سے 660میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔

مزید :

کامرس -