حکومت پنجاب کی جانب سے پوٹاش کھاد پر سبسڈی جاری ہے : نعیم اختر خان بھابھہ

حکومت پنجاب کی جانب سے پوٹاش کھاد پر سبسڈی جاری ہے : نعیم اختر خان بھابھہ

  

فیصل آباد(آن لائن)وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خاں بھابھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پوٹاش کھاد پر سبسڈی جاری ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو ایس او پی کی ہر بوری پر 800روپے کے واؤ چرجبکہ ایم پی اوکی ہر بوری پر 500روپے کے داؤچر فراہم کئے جارہے ہیں۔پوٹاش کھاد کی ہر بوری پر واؤ چر برآمد ہوگا اور سبسڈی کے حصول کے لئے کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاراسے کسی بھی پری پیڈ واؤچر کی طرح سکریچ کریں اوراپنے موبائل فون کے میسج بکس میں جاکر سکریچ نمبر لکھنے کے بعدspace کا بٹن دبائیں اور پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 3070پر ایس ایم ایس بھیجیں فوری طو رپر ان کے موبائل پر کوڈ بھیجا جائے گا اور کسی بھی jazzایجنٹ سے مطلوبہ کوڈ دکھا کر رقم وصول کی جاسکتی ہے۔ نعیم اختر خان بھابھہ نے مزید بتایا کہ جن کاشتکاروں کی رجسٹریشن ابھی خادم پنجاب پیکج کے تحت نہیں ہوئی ان کی رجسٹریشن کرنے کے بعد انہیں بھی کوڈ جاری کردیا جائے گا، مزید معلومات کے لئے کاشتکارپنجاب ایگرکلچرل ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -