پھل دار پودوں کے تنوں کو نیلے تھوتھے و چونے کے محلول سے سفید ی کی جائے:ماہرین

پھل دار پودوں کے تنوں کو نیلے تھوتھے و چونے کے محلول سے سفید ی کی جائے:ماہرین

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ )ماہرین زراعت نے کہاہے کہ باغبان گرمیوں میں چھوٹے پودوں کو ہفتہ میں دوبار جبکہ بڑے پودوں کو8 سے 10 دن وقفہ سے پانی لگائیں اور جون کے مہینہ میں پھل دار پودوں کے تنوں کو نیلے تھوتھے و چونے کے محلول سے سفید ی کرکے تنے کوگرمی کے مضر اثرات سے محفوظ بھی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان موسم گرما میں پھلدار پودوں خصوصاً چھوٹے پودوں کو زیادہ درجہ حرات اور گرم ہوا سے محفوظ بنانے کیلئے ان کی مناسب نگہداشت کریں ۔

انہوں نے بتایاکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں جون سے جولائی کے درمیان سخت گرمی پڑتی ہے اورگرم ہواؤں و لو کے اثر سے چھوٹے و بڑے پودوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے ، پھل جھلس جاتا ، چھلکا پھٹ جاتا اور پھل کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے نیز ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہونے کی وجہ سے پودوں میں خوراک بنانے کے عمل میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے پھل کا کیرا بڑھ جاتا ہے لہٰذا باغبان پھل دار پودوں کو گرمی کے اثرات سے محفوظ کرنے کیلئے پودوں کے گھیرے میں ہلکی گوڈی کرکے سطح زمین کو چار سے چھ انچ گھاس کی موٹی تہہ سے ملچنگ کریں ۔

fd/mik/hab 1409

مزید :

کامرس -